ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ضلع اُترکنڑا کے سداپور میںH1N1بخار کی وجہ سے ایک مریض کی موت

ضلع اُترکنڑا کے سداپور میںH1N1بخار کی وجہ سے ایک مریض کی موت

Thu, 25 Oct 2018 17:26:54  SO Admin   S.O. News Service

سداپور25؍اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور تعلقہ کے بیلگی میں انفلوئنزا بخار کی ایک قسم H1N1میں مبتلا ایک مریض یوگیش اچاریہ (۶۸سال) علاج کارگر نہ ہونے سے موت کا شکار ہوگیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ یوگیش اچاریہ گزشتہ پندرہ دنوں سے بخار او رکھانسی میں مبتلا تھا۔ اس کے بعد مریض کو اڈپی کے آدرش اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

جہاں پر اسے H1N1کا مرض ہونے کی تشخیص ہوئی۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے سے 20اکتوبرکو اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت نے کردی ہے۔

ٹی ایچ او ڈاکٹر لکشمی کانت بتایا کہ تعلقہ بھر میں اس تعلق سے عوامی بیداری لانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں مہم چلائی جارہی ہے۔عوام کو اس تعلق سے تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیماری کے علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر اسپتال سے رجوع ہوں اور صحیح تشخیص کے ذریعے علاج شروع کریں تو صحت یاب ہونا ممکن ہے۔تعلقہ اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں مرض تشخیص اور علاج کی تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔


Share: